جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی نے ایک دن میں گیارہ بل پاس کرکے ریکارڈ قائم کر ڈالا

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی نے ایک ہی روز میں قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ کم عمر میں شادی کے خلاف جرمانے اور سزائیں بڑھانے سمیت گیارہ بل منظور کر لیے گئے۔ اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے رولز معطل کرتے ہوئے قانون سازی کی اور ایک ہی روز میں گیارہ قوانین منظور کر لیے۔ منظور کیے جانے والے قوانین میں پانچ خواتین سے متعلق تھے جن میں مالیہ اراضی، تقسیم غیر منقولہ جائیداد، فیملی کورٹس، کم سنی شادی ممانعت اور مسلم فیملی لاز شامل ہیں۔ منظور ہونے والے قانون میں کم عمری کی شادی کی صورت میں سزائیں اور جرمانے بڑھا دیئے گئے جس کے مطابق والدین کے ساتھ نکاح خواں حضرات کو بھی سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے دوران ان سے مشاورت نہیں کی گئی دیگر پاس کیے جانیوالے چھ قوانین میں سیکورٹی غیر محفوظ ادارہ جات پنجاب، کریمینل پراسیکیوشن سروس، پنجاب ا?رمز، قیام امن عامہ ، ساونڈ سسٹمز اور دیواروں پر اظہار رائے کی ممانعت کا قانون شامل ہے۔ حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اچھے کاموں کو سراہنے کی بجائے صرف مخالفت برائے مخالفت کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے قوانین تو بنا دیے جاتے ہیں لیکن ان قوانین کے ثمرات اس وقت نہیں مل سکتے جب تک ان پر سختی سے عمل درآمد نہیں کرایا جاتا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…