جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

1966میں عظیم مسلمان باکسرمحمد علی کو ایف بی آئی نے کس لیے اپنی کڑی نگرانی میں رکھا ؟ خفیہ ادارے کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے 1966 کے دوران عظیم باکسر محمد علی پر کڑی نگرانی رکھی تھی۔ اس دوران ان کی پہلی بیوی سے طلاق اور میامی کے مسجد میں ان کے خطاب کی نگرانی بھی کی گئی تھی جس میں محمد علی نے گوروں پر الزام عائد کرتے ہوئے اپنے ہیوی ویٹ کے خطاب کو واپس لینے کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کا تذکرہ کیاتھا ۔ یہ سب ایک مذہبی گروپ نیشن آف اسلام کے حوالے سے کی گئی تفتیش کا حصہ تھیں۔ یہ بات خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں بتائی گئی ہے۔ایف بی آئی کی جانب سے جاری یہ دستاویزات سب سے پہلے نیویارک ٹائمز نے جمعرات کو جاری کیں۔ ایف بی آئی کی جانب سے مقبول عوامی رہنماؤں کی نگرانی کے پر ادارے کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ایف بی آئی نے 1960 اور 1970 کی دہائیوں کے دوران انسانی حقوق کے سرگرم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور راک گلوکار جوہن لینن کی خفیہ نگرانی بھی کی تھی۔حالیہ جاری دستاویزات 140 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں 1966 کے دوران محمد علی کے حوالے سے دستاویز بھی شامل ہیں۔ یہ دستاویزات ایک کنزرویٹو گروپ جوڈیشل واچ کی جانب سے مقدمے کے بعد جاری کی گئی ہیں، جس میں انہوں نے خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…