ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

صدر پاکستان آج مزار قائد پر کیا اہم کام کرنے جا رہے ہیں ؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر دوست ملک چین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے نئے دیدہ زیب فانوس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔صدر مملکت ممنون حسین ایک باضابطہ تقریب میں مزار قائد پر نئے فانوس کی تبدیلی کا افتتاح کریں گے، جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان میں چین کے سفیر سن وی دونگ، میئر کراچی وسیم اختر کے علاوہ اعلیٰ حکومتی اور چینی سفارت خانے کے حکام شریک ہوں گے۔مزار قائد کیلئے1970ء میں عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے انتہائی دیدہ زیب فانوس تحفے کے طور پر فراہم کیا گیا تھا۔ پرانے فانوس کی تبدیلی کے عمل کیلئے چینی ماہرین کی خدمات کے حصول کے لئے رابطہ کرنے پر چین نے ایک بار پھر نیا فانوس فراہم کرنے کا کہا تھا۔اس ضمن میں عملدرآمد کے معاہدے پر 19 جولائی 2016ء کو حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور چینی سفیر نے دستخط کئے تھے۔نئے فانوس کا طول 26 میٹر اور وزن 1.2 ٹن ہے۔ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ فانوس میں8 کلوگرام سے زائد سونا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں چار دائرے ہیں، پہلے دائرے میں 16، دوسرے میں 10، تیسرے میں8 اور چوتھے میں6 قمقمے نصب ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…