منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان ڈاکٹرشکیل آفریدی کے معاملے کو حل کرنے کیلئے تیارہے،طارق فاطمی

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے، جس کی عدالتیں قطعی آزاد ہیں، جو انتظامیہ کے زیر تحت کام نہیں کرتیں اور ایسی کوئی شق موجود نہیں، جس کے تحت انتظامیہ عدالتوں کے کام میں دخل دے سکے۔ طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے کو حل کرنے اور آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کرنے پر تیار ہے ۔

ایک امریکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستانی قوانین کے مطابق ڈاکٹر آفریدی پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور پاکستانی علاقے میں جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر آفریدی نے پاکستان میں صحتِ عامہ سے متعلق پروگراموں اور ویکسین پروگرام کو نقصان پہنچایا ہے، عالمی ادارہٴ صحت اُن کی سرگرمیوں پر سخت پریشان تھا، چونکہ اس سے ویکسین پروگرام کو سخت دھچکا پہنچا۔

طارق فاطمی نے کہا کہ اُن سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، اور یہ معاملہ عدالتوں کے سامنے ہے۔ یہ ایک سیدھا سا سوال ہے کہ ایک پاکستانی شہری نے پاکستانی سرزمین پر جرائم کا ارتکاب کیا، اور پھر اسی سرزمین پر عدالتوں کا سامنا کی۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایا کہ یہ سب صرف اُسی وقت ممکن ہوگا جب عدالتی کاروائی اختتام کو پہنچے گی۔ اور یہ سزا معاف کرنے کا اختیار امریکی صدر کے پاس بھی موجود ہے جسے وہ استعمال کرتے ہیں اور اکثر سربراہوں کے پاس ایسے اختیارات موجود ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے عدالت اپنی کاروائی مکمل کرے گی اور پھر عدالت ہی یہ فیصلہ کرے گی آیا اس معاملے کو صدر کے سامنے بھیجا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے اس اختیار کا استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…