اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کےخلاف میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی‘ ڈیل اسٹین

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوزڈیسک) جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کسی صورت آسان نہیں ہوگا اور ہمیں یہ میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔آکلینڈ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے لئے یہ میچ جیتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستانی ٹیم مسلسل 2 میچز جیتنے کے بعد پرعزم ہوگی لہٰذا ہمیں یہ میچ جیتنے کے لئے بھرپور محنت اور منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ میں یا کوئی اور بولر کتنی وکٹیں حاصل کرتا ہے اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ کی کارکردگی ٹیم کے کتنے کام آتی ہے۔
جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کے حوالے سے ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ ڈیویلئرز بڑے بیٹسمین ہیں اور بڑا بیٹسمین یہ نہیں دیکھتا کہ باو¿نڈری چھوٹی ہے یا بڑی اسی طرح بڑا بولر یہ نہیں دیکھتا کہ وکٹ پر گھاس ہے یا سیدھی وکٹ ہے، اے بی ڈیویلیئرز نیٹ پریکٹس کے دوران بھی آپ کو اپنے گ±ر اور راز نہیں بتاتے جب کہ امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ اور اس کے بعد بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…