پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مشرف کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی،اہم اعلان کردیاگیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف کی ہدایات کے بعد پارٹی راہنماؤں نے اپنی اپنی سطح پر تنظیموں کو فعال کرنا شروع کردیا۔ملک بھر میں ڈویژنل ،ضلعی اور تحصیل سطح پردفاتر قائم ہونا شروع ہوگئے۔کے پی کے اور سندھ کے بعد پنجاب کی ڈویژنل تنظیمیں مکمل کر لی گئیں،گوجرانوالا ڈویژن میں بڑا جلسہ اور دفتر کا افتتاح اتوار کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے چیئرمین جنرل(ر) پرویز مشرف کی طرف سے پارٹی کو ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح پر منظم اور فعال کرنے کی ہدایات کے بعد پارٹی راہنماؤں نے اپنی اپنی سطح پر تنظیمی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

اس سلسلے میں کے پی کے اورسندھ کے علاوہ پنجاب میں ڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں مکمل کر کے پارٹی دفاتر قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،ملتان،ساہیوال،سرگودھا اور لاہور ڈویژنز میں تنظیم سازی کی تکمیل کے بعد اتوار کوگجرات میں گوجرانوالا ڈویژن کے دفتر کا افتتاح کیاجائے گا۔اسکے ساتھ ہی پارٹی کے جلسے کا انعقادکیا جائے گا۔پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد دیگر مرکزی قیادت کے ہمراہ اتوار کی صبح جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔ وہ جلسے کے شرکاء سے خطاب اور ڈویژنل دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…