اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اورراحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا، عدالت نے اسلام آباد سے جنرل اور خواتین کی نشستوں کیلئےالیکشن لڑنے والے لیگی امیدواروں کو مشروط اجازت دی تھی۔
دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے مطابق امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ جس حلقے سے انتخاب لڑے اس کے ووٹ کا اندراج بھی اس حلقے میں ہو۔
ن لیگ کے ظفراقبال جھگڑا خیبرپختونخوا سے اور راحیلہ مگسی ٹنڈالہ یار سے تعلق رکھتی ہیں‘اسلئے دونوں امیدوار اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں۔
راحیلہ مگسی نے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکے جانے پر ردعمل ظاہر کردیا اور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے، راحیلہ مگسی نے نتائج کی مصدقہ نقل بھی حاصل کرلی ہے۔
عدالت نے ظفر اقبال جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا
6
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں