نکیال(آئی این پی )لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک بے گناہ شہری شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ۔ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے شہریوں کا شدید مالی نقصان ہوا جبکہ موہڑہ میں اسد ولد دل محمد نامی شخص کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ۔
دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے سکول وین پر فائرنگ کی ہے جس سے ڈرائیور کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج نے حملہ کر دیا ،بچوں کی وین زد میں آگئی
16
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں