ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

اگرکوئی گرم چیززبان پرلگ جائے تویہ نسخہ آپ کی پریشانی فوراٹھیک کردیئے گا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کوئی گرم چیز کھاتے ہوئے ہم انجانے میں اپنی زبان جلابیٹھتے ہیں اور بعض اوقات اس پر دانہ یا چھالا بھی بن جاتا ہے جس کی وجہ سے تکلیف میں اضافہ ہوجاتاہے۔کچھ زیت مصالحے والے کھانے بھی زبان کوجلاتے ہیں،آئیے آپ کو زبان کی تکالیف سے نجات اور جلنے کی صورت میں جلد آرام کے طریقے بتاتے ہیں۔
کوئی ٹھنڈی چیز لگائیں:جیسے ہی کوئی گرم کھانا یا مشروب زبان کو لگے فوری طور پر کوئی ٹھنڈی چیز لگائیں۔ایسی صورت میں برف سب سے زیادہ مفید سمجھی جاتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ برف یا کوئی ٹھنڈا مشروب پینے سے زبان کے مسام کو آرام آتا ہے اور چھالا بھی نہیں بنتا۔
ٹوتھ پیسٹ:آپ چاہیں تو منہ میں ٹوتھ پیسٹ لگالیں۔جلے ہوئے حصے پر توتھ پیسٹ لگائیں اور تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
نمک والا پانی:ٹھنڈے پانی میں تھوڑا سا نمک حل کریں اور اس پانی سے کلیاں کریں۔نمک والے پانی کو منہ میں30سیکنڈ تک رکھیں اور پھر منہ سے باہر پھینک دیں۔
شہد:تمام طرح کی زبان کے جلنے کے لئے شہد سب سے مفید علاج سمجھاجاتا ہے۔اس میں موجود انٹی سیپٹیک خصوصیات کی بدولت زبان پر چھالا بھی نہیں بنتا اور ساتھ ہی زبان کی ماتثرہ جلد کوآرام بھی جلد آتا ہے۔منہ میں ایک چمچ شہد کا ڈالیں اور پورے منہ میں پھیلائیںتاکہ ہر جگہ اس کا اثر جائے۔دو سے تین منٹ بعد پانی پی لیں،یہ عمل دن میں دو سے تین بار کرنے سے زبان کو سکون ملے گا۔
دہی: ایک چمچ دہی لیں اور اس 10سے20سیکنڈ تک منہ میں رکھیں،اس کی وجہ سے بھی آپ کی جلی ہوئی زبان جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…