اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بدین میں باراتیوں کی بس ٹرالی سے ٹکرانے سے 3 خواتین سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 22افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بدین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پہلا حادثہ بدین کے علاقے پیر ولا شاری کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی جارہی ہے تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹکرا باراتیوں کی بس ٹکرانے سے الٹ گئی کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص بدین ہسپتال میں دم توڑ گیا ،حادثے میں 22 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں بدین ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ،زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔دوسرے واقعہ فیصل آباد میں سمندری روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری بس اور رکشہ کے تصادم سے رکشے میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ،ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔