ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے اشارتاََ یہ بات کسے کہی؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے ،دھرنیوالوں کااصل چہرہ دکھانے کیلئے ہم نے ان کوخیبر پختونخوا میں حکومت بنانے دی،کیا خیبر پختونخوا میں نیا پاکستان نظر آ رہا ہے ؟ ہم دیکھناچاہتے تھے کون سانیا پاکستان بنارہے ہیں،خیبرپختونخوامیں بڑے منصوبے وفاق بنا رہا ہے،ضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا ، کر اچی میں امن بحا ل ، ملک سے دہشت گر دی کی لعنت کو ختم کیا،2018میں یقین ہے لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائیگی،ماضی کی کوتاہیوں کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔ دھرنے والوں کااصل چہرہ عوام کو دکھانے کیلئے ہم نے ان کوخیبر پختونخوا میں حکومت بنانے دی، کہ کیا خیبر پختونخوا میں نیا پاکستان نظر آ رہا ہے ؟ ہم دیکھناچاہتے تھے کون سانیا پاکستان بنارہے ہیں،خیبرپختونخوامیں بڑے منصوبے وفاق بنا رہا ہے،جب حکومت میں آئے تو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔
ہم پریشان تھے کہ ان بگڑے ہوئے معاملات کوکس طرح درست کریں لیکن ہم نے ان چیلنجز کا ڈٹ کر سامنا کیا اور وقت ضائع کیے بغیر ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا اور ملک کو نقصان اٹھانا پڑا ، ہم ماضی کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ہونیوالے نقصان کاازالہ کررہے ہیں ،ماضی میں وزیراوروزیراعظم کہتے تھے کہ ایک ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے لیکن ماضی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 18گھنٹے تک پہنچ گئی تھی۔
2018میں یقین ہے کہ لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائیگی،ماضی کی کوتاہیوں کو حل کرنے میں وقت لگے گا ، پاکستان کی ایکسپورٹ میں6.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کہتی رہی کہ الیکشن مہم میں لوڈشیڈنگ ختم کرنیکی تاریخ بتادیں لیکن میں نے پارٹی سے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتا۔
مجھے خودمعلوم نہیں تھاکہ لوڈشیڈنگ کتنے عرصے میں ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج صنعتوں کوکسی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں،ہم نے صرف اپنی حکومت کیلئے نہیں پاکستان کے مستقبل کیلئے بھی پالیسی بنائی،لوڈشیڈنگ کامسئلہ مشرف کے دور سے چلا آرہا ہے ،مشرف کے بعدجوحکومت آئی اس نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیاکیا؟کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا،پہلے ہرروزاخبار میں کرپشن اسکینڈل سامنے آتا تھا ،ہمیں معلوم ہے آج ہم ہیں تو کل کسی اور کو آنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کیساتھ دہشت گردی کی لعنت بھی ملک پر مسلط کی گئی ، دہشت گردی بہت بڑا مسئلہ تھا، ہم نے پہلے مرحلے میں دہشتگردوں سے مذاکرات کی کوشش کی ،مذاکرات ناکام ہوئے تو آپریشن کا فیصلہ کیا ،فتنہ فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے ، آپریشن ضرب عضب سے بہت حدتک دہشت گردی کی کمرٹوٹ چکی ہے کچھ وارداتیں دہشت گردکررہے ہیں بہت جلدوہ بھی ختم ہوجائیں گی،ماضی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کسی نے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ100ارب کی زمین خریدلی ہے باقی1300ارب اپنے وسائل سے لگائیں گے۔
بھاشا ڈیم ہم اپنے وسائل سے بنائیں گے،ایل این جی منصوبے سی پیک کا حصہ نہیں،3600میگاواٹ کے منصوبے ایل این جی کے ہیں،اب ہمیں اپنی پیداوار بڑھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن مزید دیرپا بنائیں گے،کراچی کاچیلنج چھوٹا تھا جس پر قابو پالیا ہے ،،بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے ، ہم نے سب پارٹیوں کیساتھ مل کربلوچستان میں حکومت بنائی ہے اوربلوچستان میں سیاسی جماعتوں کوآن بورڈلیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر کو کوئٹہ سے بزریعہ سڑک ملا دیا ہے ۔
:سی پیک گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ،لاہور موٹر وے پرکام جاری ہے ،وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری نظر ہر طرف ہے ،سکھرحیدرآبادموٹروے کیلئے بھی بات کر رہے ہیں،اسحاق ڈارسے درخواست ہے کہ ہمیں پیسہ دیتے رہیں، انہوں نے کہا کہ دھرنیوالوں کااصل چہرہ دکھانے کیلئے ہم نے ان کوخیبر پختونخوا میں حکومت بنانے دی، کہ کیا خیبر پختونخوا میں نیا پاکستان نظر آ رہا ہے ؟ ہم دیکھناچاہتے تھے کون سانیا پاکستان بنارہے ہیں۔
خیبرپختونخوامیں بڑے منصوبے وفاق بنا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ، تھر ہمارے لیے بہت اہم ہے ، تھر میں کوئلے کے ذخائر ہیں، وہاں منصوبے لگا رہے ہیں،بھارت تو کوئلے کے منصوبے لگا چکا، ہم نے کام بھی شروع نہیں کیا،اپنا کوئلہ ہوگا، اپنی بجلی ہوگی اور بجلی کا ریٹ بھی کم ہوگا، ہم بجلی کی قلت کم کرنے کے ساتھ سستابھی کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…