اسلام آباد(نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے کامیاب امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات پانچ روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے کامیاب امیدواروں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کامیاب ہونے والے امیدوار پانچ روز میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ تفصیلات جمع نہ کرانے کی صورت میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ وفاق کے کامیاب امیدوار اسلام آباد جبکہ صوبائی امیدوار صوبائی دفاتر میں تفصیلات جمع کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے 15 لاکھ تک انتخابی اخراجات کی اجازت دی تھی۔