پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا خطرناک ترین ہتھیار کاتجربہ،اعلان کردیاگیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان نے بدھ کو زمین اور سمندر میں ہدف کو 700کلو میٹر کی رینج تک نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر ویپن سسٹم ورژن ٹو جدید ترین خصوصیات کا حامل ملک کے اندر تیار کر دہ میزائل ہے جو زمین اور سمندر میں ہدف کو انتہائی کامیابی سے 700کلو میٹر کی رینج میں نشانہ بناسکتا ہے بیان کے مطابق یہ نیچی پرواز کر نے والا میزائل ہے جو سٹیلتھ کی خوبیوں کا حامل اور مختلف نوعیت کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ٗ سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے اعلیٰ حکام ٗ سٹریٹجک فورسز اور سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کا تجربہ دیکھا ۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایک اور انتہائی گرانقدر اور اہم سنگ میل حاصل کر نے پر سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سسٹم اور سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…