جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں معروف بلڈنگ کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم کو بچانے کیلئے نواز شریف کی قریبی کون سی اہم شخصیت میدان میں کود پڑی؟

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز صفا گولڈ مال پلازہ سکینڈل کے مرکزی ملزم کو بچانے کیلئے میدان میں کود پڑے ۔ صفا گولڈ مال کے مالک رانا قیوم کو چار کی بجائے سات منزلیں تعمیرکرنے کی اجازت دے کر قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سی ڈی اے کے اعلیٰ افسر ملک مرتضی کو بچانے کیلئے سی ڈی اے اور نیب حکام میدان میں کود پڑے ہیں سی ڈی اے کے گریڈ اٹھارہ کے اعلی افسر غلام مرتضی ملک کو سی ڈی اے کے انکوائری کمیٹی نے ملزم قرار دے کر متعلقہ حکام کو سفارش کی تھی کہ ان کیخلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور قومی خزانہ کو پہنچائے گئے نقصانات کا ازالہ ان سے لیا جائے ۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام مرتضی ملک انتہائی بااثر افسر ہیں جو کہ چارہ ماہ کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے غلام مرتضی ملک چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی تعمیراتی فم کو ماضی میں مالی مفادات پہنچاتے رہے ہیں اب چار ماہکے وقت گزارنے کیلئے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے کے سابقہ تحقیقاتی رپورٹ کو ختم کرکے ازسرنو تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے اس تحقیقات کا واحد مقصد غلام مرتضی ملک کو بچانا ہے اور ریٹائرمنٹ تک ان کو قانون کے شکنجے سے بچانا ہے غلام مرتضی ملک نے نیب کیافسران کو بھی مالا مال کرکے اپنے حق میں کررکھا ہے نیب بھی گزشتہ کئی ماہ سے زائد اس انکوائری کو مکمل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ انصر عزیز کا صفا گولڈ مال کرپشن سکینڈل کے ملزمان کو بچانے کیلئے میدان میں کود پڑنے سے ان کے منفی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں تاہم عدالت نے یہ حکم دے رکھا ہے کہ سی ڈی اے میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے افسران کیخلاف اب انکوائری ایف آئی اے مکمل کرے تاہم ایف آئی اے بھی اس سکینڈل کی تحقیقات م کمل کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے سی ڈی اے کے ترجمان نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے ۔واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ عنصر وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی سیاسی ساتھی ہیں اور انہیں وزیر اعظم کے گرین سگنل پر میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…