اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹ الیکشن کیلئے عمران خان کی سخت تاکید کے باوجود خیبرپختونخواہ کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن میں خفیہ معاہدے کا انکشاف ہواہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر تمام اراکین اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ پانچ پانچ منٹ کی ملاقات کی تھی اور سینٹ الیکشن کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاتھا، عمران خان نے اپنے اراکین اسمبلی کو سیکنڈ آپشن میں مسلم لیگ ن کوووٹ دینے سے منع کیاتھا لیکن عمران خان کی تاکید کے باوجود ٹیکنوکریٹس کی نشست پر اراکین نے مسلم لیگ ن کے جاوید عباسی کا کامیاب کرایاجنہیں سیکنڈ آپشن کے طورپر ووٹ دیئے گئے اور ا±نہوں نے مجموعی طورپر 42ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی وطن پارٹی سے معاہدہ کیا تھا لیکن اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اورلیگی اراکین نے بھی سیکنڈآپشن میں تحریک انصاف کو ووٹ دیئے۔ سیکنڈ آپشن میں پی ٹی آئی کی خواتین اور اقلیتی امیدوار کو ووٹ دیئے گئے۔