لاہور( این این آئی )تحریک انصاف نے سائبر کرائم ایکٹ2016 کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دراخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے سائبر کرائم ایکٹ 2016ء کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ 2016ء کی وفاقی کابینہ نے منظور ی نہیں دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کوئی بھی اہم فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، سائبر کرائم ایکٹ 2016ء آرٹیکل 19اے کی واضح خلاف ورزی ہے جس کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ 2016ء میں اس بات کی بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ اداروں سے متعلق کس بات کو کہا جاسکتا ہے اور کس کو نہیں۔سائبر کرائم ایکٹ 2016ء سے عوام کے اظہار رائے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اسے غیر آئینی قرار دیا جائے۔