لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے دھنداور سردی کی شدت کیساتھ ہی موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ کرلیااور اس ضمن میں جلدہی محکمہ داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکولوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر منگل سے دوجنوری تک ہوں گی ، دوجنوری کو بچوں کودوبارہ سکول اورملازمین کو اپنی نوکری پر جانا ہوگارپورٹ کے مطابق بارشیں نہ ہونے اور خشک سردی کے سبب سکول، کالجز جانے والے بچوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں اور وہ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ صبح کی دھند کے بادل چھائے رہے‘ سکول ‘دفاتر و دیگر اداروں میں حاضری بھی معمول کے مطابق کم رہی‘ شہریوں کو دھند کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ صبح بھی دھند کی شدت دیکھی گئی ۔ دھند کی وجہ سے سکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیروز پور روڈ ‘ جیل روڈ‘ ڈیفنس سمیت کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کی وجہ سے موٹر سائیکلز اور کئی رکشے بھی آپس میں ٹکرائے۔ دھند کی اس شدت کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر رہا اور کئی علاقے تاریکی میں بھی ڈوبے رہے۔
ایک ، دو یا تین نہیں بلکہ 10 سرکاری چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
9
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں