جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

جنید جمشید نے کتنی شادیاں کیں،کتنی بارحج کی سعادت حاصل کرچکے تھے؟قریبی دوست صحافی ناصر محمود شیخ کی گفتگو

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

ملتان(آئی این پی) فضائی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے جنید جمشید ماضی کے معروف پاپ سنگر اور موجود مذہبی سکالر تھے، ان کا نام دنیا کے 500 بااثر افراد کی لسٹ میں بھی شامل تھا۔ جنید جمشید مذہبی سکالر کے علاوہ معروف نعت خواں اور سماجی کارکن تھے اور 13 بار حج کی سعادت حاصل کرچکے تھے۔

ملتان میں ان کے قریبی دوست اور سینئرصحافی ناصر محمود شیخ کے مطابق جنید جمشید نے 3 شادیاں کی تھیں ان کی بڑی بیگم عائشہ جنیدسے ان کے 3بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہی انھوں نے اپنے بڑے بیٹے تیمور جنید کی شادی دھوم دھام سے کی تھی۔ ان کی دوسری بیگم کا تعلق اسلام آباد اور حادثے میں جاں بحق ہونے والی نیہاجنید کا تعلق لاہور سے تھا۔ دونوں بیگمات سے ان کی کوئی اولادنہیں ہے۔

جنید جمشید نے بطور پاپ سنگر بطورمذہبی سکالر اوربطور نعت خواں پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کیا۔انھیں بے حد پسند کیا جاتا تھا وہ دوستوں کو بتاتے تھے کہ میں نے بطور پاپ سنگربھرا مجمع چھوڑ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھ پر پھر مہربانی کی،میں جب مذہبی لیکچر کیلئے کہیں بھی جاتا ہوں تو اسی طرح مجمع اکٹھا ہوجاتا ہے اور توجہ سے اللہ کا ذکر سنتا ہے۔جنوبی پنجاب میں خون کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے انھوں نے ناقابل فراموش خدمت سر انجام دی ہیں۔ ملتان میں انھوں نے متعدد بار تعلیمی اداروں میں ہونیوالی تقریبات میں شرکت کی اور نوجوانوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل کی تھی، خود بھی خون کا عطیہ دیا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…