پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن ہلڑبازی کا شکار ہوگیا اور احتجاجی دھرنے میں بدل گیا کارکنوں نے دس دن کے اندر اندر یوتھ پالیسی اور دیگر مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا ۔
پشاور کے پردہ باغ میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کے دوران خدمات سرانجام دینے پر سرٹیفکیٹ دئے جانے تھے مگر پارٹی کے سینئر رہنما اور وزراء کی عدم شرکت کے باعث یوتھ کنونشن ہلڑ ابازی کا شکار ہوگیا اور کارکن دوٹولیوں میں تقسیم ہوکر ایک دوسر ے پر چڑھ دوڑے ، کارکنوں نے من پسند افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنیکا الزام کے ساتھ ساتھ وزراء کی عدم شرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا کارکنوں کا کہناتھا کہ وہ وزیراعلی کی آواز پر اسلام آباد مارچ میں شامل ہوئے لیکن آج وزیراعلی انہیں نظر انداز کررہے ہے کارکنوں نے سرٹیفیکیٹ پھاڑ دئے اور مطالبہ کیا کہ ان کیلئے یوتھ پالیسی اور دوبارہ کنونشن کا انعقاد کرے جس میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کرکے اسے خراج تحسین پیش کیا جائے بصورت دیگر وزیراعلی کیخلاف دھرنا دیا جائیگا