ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

خلیجی ریاستوں کو خطرہ ،برطانوی وزیراعظم نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (آئی این پی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ عرب خطے اور مغربی ممالک میں سکیورٹی سے متعلق خطرات بڑھ چکے ہیں۔ان سکیورٹی خطرات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ مل جل کر کام کیا جائے۔وہ بدھ کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سینتیسویں سالانہ سربراہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہی تھیں۔انھوں نے کہا کہ میں آج اس لیے یہاں آئی ہوں کیونکہ برطانیہ اور خلیجی ریاستوں کے درمیان سابقہ معاہدوں کی ایک تاریخ ہے اور ہم دنیا پر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے یہاں بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہم مل جل کر ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خلیج کی سکیورٹی برطانیہ کی سلامتی کے لیے بھی اہم ہے اور جو دہشت گردی خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنا رہی ہے،وہی برطانیہ کو بھی ہدف بنا رہی ہے۔

اس لیے برطانیہ اور خلیج دونوں کو ملک کر شام میں داعش کے خلاف لڑنا چاہیے۔مس تھریسا مے نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ برطانوی انٹیلی جنس کو سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات سے متعلق بہت سے انتباہ جاری کیے گئے تھے اور ان کی بدولت بہت سی جانوں کو بچا لیا گیا تھا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خلیجی ریاستوں کو ایک واضح خطرہ لاحق ہے۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس ایشو سے متعلق ایک تزویراتی منصوبہ وضع کیا جائے۔ان کی اس تقریر کے جواب میں میزبان بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ تزویراتی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور اس وقت بھی خلیج اور برطانیہ کے درمیان کام جاری ہے۔منامہ میں منعقدہ جی سی سی کے اس دو روزہ سربراہ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کو درپیش مختلف سیاسی چیلنجز ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مشرق وسطیٰ کے خطے کے بعض ممالک میں جاری جنگوں اور خانہ جنگیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…