اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے کس کو بلا لیں گے؟عمران خان نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی گالہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب ہے ٗچاہتے ہیں کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا یہی پانچ رکنی بینچ کرے ٗ ملکیت تسلیم کرنے کے بعد فلیٹس، کمپنیوں کا جواب دینا ہوگا ٗ عدالت نے شریف فیملی سے ثبوت مانگ

لئے ہیں ٗ اب ججز سوال کرینگے ۔ منگل کو بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نعیم بخاری اور وکلا کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ٗہمارے وکلا نے پوری تیاری کی ہوئی تھی تاہم اب نا صرف نواز شریف بلکہ ان کے وکلا کو بھی بہت سے سوالوں کا جواب دینا پڑ ٗ اب ججز شریف فیملی سے سوال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ لوگ نہ نکلتے تو پاناماکیس دب جاتا، تحریک انصاف نے جو کام کرنا تھا کردیا جبکہ وزیراعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کے پاس اپنی دولت سے متعلق نا تو کوئی ثبوت ہے اور نا ہی جواب۔عمران خان نے کہا کہ ملکیت تسلیم کرنے کے بعد فلیٹس، کمپنیوں کا جواب دینا ہوگا، عدالت نے شریف فیملی سے ثبوت مانگ لیے ہیں اور اب ججز شریف فیملی سے سوال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حسین نواز نے 5 سال میں 74 کروڑ وزیراعظم کو بھیجے اور ان پر ٹیکس نہیں دیا جو منی لانڈرنگ کے زریعے بھیجے گئے ٗمنی لانڈرنگ کا پیسہ باہر سے دھل کرواپس آیا ٗ 99 میں حسن نواز طالب علم تھا ٗ گلف اسٹیل بھی نقصان میں تھی تو پیسہ کہاں سے آیا۔سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ

میری درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ یہی بینچ کرے، بینچ اس کیس کا فیصلہ کرنے کا اہل ہے اور ان کے پاس اتنی چیزیں آچکی ہیں کہ ٗ میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ہم بینچ کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سارا پاکستان گزشتہ 8 ماہ سیاس کیس میں پھنسا ہواہے ٗ اس دوران نواز شریف مزید افتتاح کردیں گے اور اربوں

روپے کے پل اور سڑکیں بنادیں گے اور کوئی بھروسہ نہیں کہ وہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ بلالیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…