دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی ایک خوبصورت بندھن ہے جس میں بندھ کر جنس مخالف ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنےدکھوں اورسکھوں کےساتھی بن جاتے ہیں ۔ مسلمانوں کیلئے نسخہ کیمیا قرآن حکیم میں بھی مختلف مقامات پرشادی شدہ جوڑوں کے حوالے سے احکامات خداوندی موجود ہیں ۔ احادیثِ نبوی ؐ کے مطابق اللہ پاک کودنیا میں کیا گیا سب سے ناپسندیدہ کام طلاق لگتاہے ۔
علاوہ ازیں مردو عورت کی فطری ضرورتوں کے پیش نظر شادی واقعی میں انسانوں کیلئے ایک تحفہ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کی شہزادی کی منگنی کی خبر کے اعلان اور پھر اپنے منگیتر کی تصویر شیئرکرنے کے بعد عرب دنیا میں دونوں کی محبت کے چرچے ہیں اور نیک خواہشات کااظہار کیاجارہاہے جبکہ اس میں حالیہ اضافہ شیخ فیصل سعود خالد القاسمی کی ایک نظم ہے جو اس نے اپنی منگیتر اور امیر دبئی کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انسٹاگرام پر شیئرکی ہے ۔ شیخہ لطیفہ کے منگیتر شیخ فیصل بھی راس الخیمہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں نے نومبر کے اوائل میں اپنی منگنی کااعلان کیاتھا۔ ملکہ کی تصاویر کیساتھ بنائی گئی ویڈیو پر مشتمل خوبصورت نظم ایک روایتی گانے کے طورپر تیار کی گئی جوشہزادے کی طرف سے شیئرہونے کے بعد عرب دنیا میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔اس نظم میں شیخہ خلیفہ کو قیمتی زیورات سے تشبیہ دی گئی اور ایک شاعر کے طورپر شہزادی کو یہ باورکرانے کی کوشش کی گئی کہ اس کے نزدیک وہ انمول ہے اور بس وہی اس کا سب کچھ ہے ۔