جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گائے کا گوشت 1لاکھ 20روپے فی کلو۔۔ آخر یہ گوشت اتنامہنگا کیوں ہے ؟ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل سبزی خورہونے کا فیشن چل پڑا ہے ۔ جسے دیکھو گوشت کا دشمن بنا ہواہے ، اور اس کے نقصانات گنواتا پھرتا ہے ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ سبزیوں اور پھلوں میں وہ تمام غذائیت موجود ہوتی ہے جو ہماری روز مرہ جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں ۔ان کا یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ پودوں میں پائی جانے والی پروٹین ،جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین سے نہ صرف بہتر بلکہ محفوظ بھی ہوتی ہے ۔حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ،یہ سچ ہے کہ سبزیوں کے بے شمار فائدے ہیں مگر ہم ان فائدوں میں گوشت کو نہیں بھلا سکتے ۔ کیونکہ سبزیوں کی طرح گوشت بھی ہمارے جسم کے لیے ضروری ہے ۔
گوشت سے منہ موڑ کر ہم ایک طرف بہت ہی لذیذذائقے سے محروم ہوجاتے ہیں ، تو دوسری طرف ہمارا جسم بھی گوشت میں موجود ضروری غذائی اجزا سے محروم رہ جاتا ہے ۔ گائے کا گوشت ماہرین کی نظر میں کئی بیماریوں کی شفا ہے ۔ روایات کے مطابق چونکہ گائے مختلف چیزیں اور جڑی بوٹیاں چرتی رہتی ہے اسی لیے اس کے گوشت اور دودھ میں کئی بیماریوں کا علاج ہے ایسا سمجھا جاتا ہے ۔
آسٹریلیا میں گزشتہ دس برس سے مایورا سٹیشن نامی مویشی فارم کا گوشت بہت پسند کیا جارہا ہے۔ مویشیوں کو خاص قسم کی چاکلیٹ کھلائی جاتی ہے جو روایتی چارے میں ملاکر دی جاتی ہیں۔ ایک کلو گائے کے گوشت کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…