پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

داعشی سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک، ہنگامی اجلاس طلب

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(آن لائن)بدنام زمانہ شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے اعلیٰ لیڈروں کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں ابو بکر البغدادی کے بعد کے سربراہ کے نام کا فیصلہ کیا ہے۔ داعش کی جانب سے یہ اقدام سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں ابو بکر البغدادی کے زندہ ہونے کے حوالے سے نئے سوالات نے جنم لے لیا ہے۔
ایک شامی تنظیم جس کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ مبینہ طور پر ہلاک ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے تنظیم کے نئے سربراہ کا انتخاب لازم ہوگیا ہے۔ نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے شام اور عراق سے داعش کی ٹاپ کی لیڈر شپ کو عراق میں طلب کرلیا گیا ہے جہاں نئے سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا۔
آزاد ذرائع نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی موت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے تاہم وہ گزشتہ کئی ماہ سے منظر عام پر نہیں آئے جس کی وجہ سے ان افواہوں کو تقویت ملتی ہے۔ آخری بار ستمبر میں ابو بکر البغدادی نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے شدت پسندوں کو موصل میں جم کر لڑنے اور پیچھے نہ ہٹنے کی ہدایت کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…