ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں جب جعلی ادویات کادھندہ عروج پرپہنچاتوحکومت بھی حرکت میں آگئی اوروزیراعلی شہبازشریف نے جب سے جعلی ادویات کےخلاف کریک ڈائون کاحکم دیاہے تومحکمہ صحت کوبھی پرنکل آئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ کوتوالی کے علاقے میں محکمہ صحت کے اعلی حکام نے چھاپہ مارکرلاکھوں مالیت کی جعلی ادویات اورمشینیں پکڑلیں ہیں جبکہ اس فیکٹری کوبھی سیل کردیاگیاہے اوریہ جعلی ادویات ٹیسٹنگ کےلئے ڈرگ لیبارٹری بجھوادی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جعلی دواؤں کی فیکٹریوں کو قتل گاہیں قرار دیتے ہوئے اطلاع دینے والے کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا دینے کااعلان بھی کررکھاہے جبکہ اطلاع دینے کانام بھی خفیہ رکھاجائے گا۔