رات کا وقت تھا۔ حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ اپنے تخت پر محو خواب تھے۔ محل کی چھت پر کسی کے چلنے پھرنے کی آوازیں آنے لگیں۔ ان کے دل میں خیال آیا کہ محل کی چھت پر چڑھ کر چہل قدمی کرنے کی جرات کسے ہو سکتی ہے۔ کوئی انسان ایسی جرات نہیں کر سکتا۔ عین ممکن ہے کوئی ہوائی چیزیں ہوں گی۔ لہذا انہوں نے دریافت کیا کہ محل کی چھت پر کون چہل قدمی کر رہا ہے اوپر سے آواز آئی کہ ہم مصروفِ تلاش ہیں۔ حضرت ادھم رحمتہ اللہ علیہ نے دریافت کیا کہ تمہیں کس چیز کی تلاش ہے۔ ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہمارےا ونٹ گم ہو چکے ہیں اور ہم انہیں محل کی چھت پر تلاش کر رہے ہیں۔ حضرت ادھم رحمتہ اللہ علیہ نےفرمایا کہ تم عجیب تلاش میں مصروف ہو۔ کیا اونٹ کبھی محل کی چھت پر چڑھ سکتے ہیں جو تم انہیں محل کی چھت پر تلاش کر رہے ہو۔ انہوں نے جواب دیاکہ اگر اونٹ محل کی چھت پر نہیں مل سکتے تو خدا بھی تخت و تاج اور نرم گرم بستر پر نہیں مل سکتا۔ اس واقعہ کے بعد انہوں نے حکمرانی کو ٹھوکر ماردی اور عوام کی نظروں سے اوجھل ہو گئے اور یاد الٰہی میں مصروف ہو گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































