اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی آج دس روزہ کے لئے امریکہ کے دورے پر جائیں گے ۔ جہاں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر بات چیت کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اتوار سے امریکہ کا دس روزہ دورے پر جائیں گے امریکہ میں مشیر خارجہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔
ملاقاتوں میں مشیر خارجہ پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت کریں گے مشیر خارجہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مسئلہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے متعلق امریکی نو منتخب انتظامیہ کے آگے معاملہ اٹھانے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اچھی گفتگو کے بعد دونوں ممالک اچھے تعلقات کی امید پیدا ہوئی تھی ۔
وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے کس اہم شخصیت کو روانہ کا حکم دیدیا
4
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں