ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

?داتا گنج بخش کی بڑی مشکل حل کیسے ہوئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے ایک مشکل درپیش آئی میں نے اُس مشکل سے خلاصی پانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا۔اس سے قبل بھی مجھ پر ایسی ہی مشکل پڑی تھی تو میں نے حضرت شیخ بایزید رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی تھی اور میری وہ مشکل آسان ہوگئی تھی۔اِس مرتبہ بھی میں نے ارادہ کیا کہ وہاں حاضری دوں بالاُخر تین ماہ تک مزار مبارک پر چلہ کشی کی تا کہ میری یہ مشکل حل ہو جائے ۔ہر روز تین مرتبہ غسل اور تیس مرتبہ وضو کرتا۔اِس اُمید پر کہ مشکل آسان ہو مگر مشکل دور نہ ہوئی تو خراسان کے سفر کا اِرادہ کیا۔

ایک رات ایک گاوں میں پہنچا وہاں ایک خانقاہ تھی۔جس میں صوفیوں کی ایک جماعت فروکش تھی۔میرے جسم پر کھردری اور سخت قسم کی گدڑی تھی ۔مسافروں کی مانند میرے ساتھ کچھ سامان نہ تھا۔صرف ایک لاٹھی اور لوٹا تھا۔اُس جماعت نے مجھے حقارت کی نظر سے دیکھا اور کسی نے مجھے نہ پہچانا۔وہ اپنے رسم و رواج کے مطابق باہم گفتگو کرتے اور کہتے کہ یہ ہم میں سے نہیں ہے۔اور یہ درست بھی تھا کہ میں اُن میں سے نہیں تھا ۔لیکن چونکہ مجھے وہاں رات گزارنی ضروری تھی گنجائیش نہ ہونے کے باوجود میں ٹہر گیا۔اُنہوں نے مجھے دریچہ میں بٹھا دیا اور وہ لوگ اُس سے اُونچی والی چھت پر چلے گئے۔

میں زمین پر رہا۔اُنہوں نے میرے آگے ایک سوکھی اور پھپھوندی لگی ہوئی روٹی ڈال دی ۔ میں اُن خوشبوں کو سونگھ رہا تھا جو وہ لوگ خود کھا رہے تھے۔وہ لوگ مجھ پر برابر آوازیں کستے رہے تھے۔جب وہ کھانے سے فارغ ہوئے تو خربوزے کھانے لگے اور دل لگی سے اُس کے چھلکے میرے سر پر پھینک کر میری تحقیر و توہین کرتے رہے اور میں اپنے دل میں کہہ رہا تھا کہ خداوندا۔۔۔اگر میں تیرے محبوبوں کا لباس پہننے والوں میں سے نہ ہوتا تو اِن لوگوں سے کنارہ کش ہو جاتا۔پھر جتنی بھی مجھ پر اُن کی طعن و تشنیع زیادہ ہوتی رہی میرا دل مسررور ہوتا گیا۔ یہاں تک کہ اُس واقعہ کا بوجھ اُٹھانے سے میری مشکل حل ہو گئی ۔ اُس وقت مجھ پر یہ حقیقت منکشف ہوئی کہ مشایخ کرام جاہل لوگوں کو اپنے ساتھ کیوں گوارہ کرتے ہیں اور کیوں اُن کی سختیاں جھیلتے ہیں۔یہ ہیں کامل تحقیق کے ساتھ ملامت کے احکام۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…