لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی لیکن عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی جی کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پر سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہےاور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف قاعدے کے مطابق کارروائی کی جائے۔