واشنگٹن( آن لائن )امریکی ریاست ٹینیسی کے مختلف علاقوں میں جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ریاست کے شہرگٹلینبرگ اور پیجن فورج سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
بارش کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے کیونکہ کئی ماہ سے خشک سالی کی وجہ سے زمین بے حد خشک ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق آگ پیر کو ایک شخص کی وجہ سے لگی اور اس کے نتیجے میں سیاحی شہر گٹلینبرگ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سے 14 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔
گٹلینبرگ فائر بریگیڈ کے چیف گریگ ملر کے مطابق آگ کے نتیجے میں جگہ جگہ درخت اور بجلی کی تاریں گر رہی تھیں اور ہمیں چند منٹ کے اندر اندر 20 مقامات پر آگ بجھانے کے لیے جانا پڑا جہاں آگ بڑھتی ہی جا رہی تھی۔’گٹلینبرگ میں آگ کے نتیجے میں جھلسنے والے 45 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور علاقے میں تقریباً 7 سو عمارتیں آگ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔
ٹینیسی کے محکمہ زراعت کے مطابق 26 مقامات پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں 12 ہزار ایکٹر رقبہ متاثر ہوا۔ٹینیسی کے علاوہ ہمسایہ ریاست جنوبی اور شمالی کیرولائنا بھی کئی ماہ سے خشک موسم کی وجہ سے مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے نمٹنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
’’اذان پر پابندی ‘‘ اسرائیل کے بعد امریکہ میں لگنے والی خوفناک آگ سے ہلاکتیں کتنی ہو گئیں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں