اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی دھمکی نے قومی اسمبلی میں مسلسل غیرحاضررہنے والے ارکان تحریک انصاف کے ارکان کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر ایاز صادق نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کی مسلسل 40 روزغیرحاضری کا معاملہ قواعد کے مطابق اٹھانے کا اعلان کردیا اورساتھ ہی کہا کسی کے سپیکر نہ ماننے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے وہ ایوان کے منتخب آئینی کسٹوڈین ہیں ۔سردار ایاز صادق نے شیخ رشید کے متعلق کہا ٹی وی چینلز پر وہ اپوزیشن کا رول نبھاتے ہیں اور چیمبر میں آکر گلے لگ جاتے ہیں
، انہوں نے نام لیے بغیر یہ بھی کہہ دیا کہ ایک رکن ایوان میں وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی رہنماؤں سے بھی پہلے بات کرنا چاہتا ہے ۔ایازصادق نے کہا پورے ہاؤس پرمشتمل کمیٹی اور پبلک پیٹیشن قومی اسمبلی کے قواعد میں شامل نہیں ۔