جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عدالت سے درخواست کریں گے کہ پانامہ لیکس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے،بیرسٹرظفراللہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ پانامہ لیکس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے یہ مزید تین چار پیشی سے زیادہ کا معاملہ نہیں ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ عدالت کو روزانہ سماعت کی درخواست مل کر دیتے ہیں پھر معاملہ جس طرف بھی جاتا ہے جائے ۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ میں نے سیاست پڑھی ہے ، پیشگوئیاں نہیں پڑھیں ، تھوڑا اور انتظار کر لیں بے صبری کس چیز کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ روزانہ کی بنیاد پر پانامہ کیس کی سماعت کرے تاکہ مزیر تین چار پیشی میں معاملہ ختم ہو جائے گا ۔

بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ اب سب کو آف شور کمپنیوں کا بتانا پڑے گا، پانامہ یلکس کی تحقیقات کے لئے ٹی اوآرز پر ہماری کوئی بدنیتی نہیں تھی ۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ حکومت کاروباری شخصیات کو پکڑنے کے لئے تیار ہے مگر سیاستدانوں کو پکڑنے کے لئے تیار نہیں ہے ، ہنڈی کے ذریعے پیسہ ملک سے باہر جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ سماعت کی درخواست مل کر عدالت کو دیتے ہیں پھر معاملہ جس طرف جاتا ہے جائے اور فیصلہ جس کے بھی حق میں آئے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، اگر نوازشریف کا پیسہ واپس آیا تو پاکستان کا تمام قرض اتنے کے بعد بھی پیسہ بچ جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…