ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سعودی مبلغ کے بارے میں نئی بحث چھڑ گئی ۔سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزالشیخ نے بیٹیوں کومیڈیکل کی تعلیم دلوانے اوربیٹیوں کوملازمت دینے والے والدین کی مذمت کرنے والے سعودی مبلغ پرشدیدتنقید کی ہے ۔
عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ایک سعودی مبلغ سعید بن فروہ نے اپنے ایک بیان میں قراردیاتھاکہ بیٹیوں کومیڈیکل کی تعلیم اور مرضی کی ملازمت کرنے کی اجازت دینے والے والدین کی وجہ سے معاشرے میں پریشانی بڑھ رہی ہے اوراس سے مر د وں اورخواتین میں اختلافات بڑھ جانے سے طلاق کی شرح زیادہ ہوگئی ہے ۔
سعودی عرب کے مبلغ سعید بن فروہ کومفتی اعظم شیخ عبدالعزیزشیخ نے انتہائی خطرناک قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میںخواتین کی تعلیم الگ ہونے کانظام ہے جس سے ایساکوئی خطرہ نہیں ۔سعودی مفتی اعظم کے بیان کے بعد مبلغ سعید بن فروہ کے بارے میں سعودی عرب میں ان کوعہدے سے الگ کرنے کامطالبہ زورپکڑگیاہے اورکہاگیاہے ان کے اس بیان نے سعودی عرب کی اقدارکوہلاکررکھ دیاہے ۔