جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

بھارتی سرجیکل سٹرائیک ایک بار پھر زوروں پر ۔۔۔ پاکستانی’’ دہشت گرد کبوتروں‘‘ کی گرفتاری ۔۔ ان سےکیا بر آمد ہو ا؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر مملکت داخلہ کرن رجیجونے الزام لگایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو ہوا دینے کیلئے حوالہ اور دیگر ذرائع سے پیسے بھیجے جارہے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں پاکستانی ٹیلیفون نمبرات و ناموں پر مشتمل ربر کے ٹیگوں کے ساتھ کچھ کبوتر پکڑے گئے۔ گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ کشمیر میں احتجاج کو ہوا دینے کی خاطر قوم دشمن عناصر کو حوالہ اور دیگر ذرائع سے پیسے بھیجنے کا عمل جاری ہے۔
رجیجو کے ساتھی اور ایک اور وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہر نے کہا کہ علیحدگی پسند اور جنگجو بیرونی ممالک سے حوالہ کے ذریعے فنڈس حاصل کرتے رہے ہیں۔سرحدی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دراندازی کی کوشش کرنے والے24مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کیاگیا جبکہ اکتوبر کے آخر تک دراندازی کی78کوششیں ہوئیں۔ رجیجو کے مطابق اکتوبر تک جموں کشمیر میں سرحد پار سے دراندازی کے201 جبکہ پنجاب سرحد سے30کوششیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر کے درمیان سرحد پار فائرنگ کی وجہ سے5بی ایس ایف اہلکار اور سات دیگر زخمی ہوئے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئیے اہر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاسوسی کیلئے کبوتروں کے استعمال سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم ان کا کہناتھا کہ سرحدی علاقوں میں کچھ کبوتروں کو پاکستانی ٹیلیفون نمبرات و ناموں پر مشتمل ربر کے ٹیگوں کے ساتھ پکڑا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…