برلن ( آن لائن )جرمنی کی خفیہ ایجنسی ‘بی ایف وی’ کے ایک اہلکار کو شدت پسند تنظیم داعش کیلئے بیانات تیار کرنے اور ایجنسی کی معلومات کے تبادلہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ وہ جرمن اخبار دی ولت میں شائع ہونے والی اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکتے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشتبہ اہلکار ایجنسی کے کلون میں واقع دفتر پر بم حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا