اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پارٹی فنڈز ،تحریک انصاف کے مرکزی ر ہنمانے ہی عمران خان کےلئے بڑی پریشانی کھڑی کردی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے19 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ فنڈنگ کیس میں جواب جمع نہ ہونے پر پی ٹی آئی وکیل پر اظہار برہمی کیا ۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ سال سے آپ کو سن رہے ہیں 16 جنوری سے قبل جواب جمع کرائیں ۔

جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں کمیشن نے شہری ہاشم علی بھٹہ کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پہلے خارج کی گئی درخواست کی بحالی کے بعد سماعت کی، مگر چیئرمین تحریک انصاف خود پیش ہوئے نہ ان کی طرف سے وکیل آیا جس پر کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف اکبر ایس بابر کی پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضانے تحریک انصاف کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے اس کیس میں کسی فیصلے تک نہیں پہنچ سکے ، ڈیڑھ سال سے آپ کی ہی سن رہے ہیں ، 16 جنوری سے قبل تحریری جواب دائر کریں.

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کے اسلام آباد احتجاج کے لئے لندن میں فنڈز اکٹھے کرنے کی مہم چلائی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ فنڈز اکٹھے کرنے سے متعلق جو دستاویز دکھا رہے ہیں یہ تو اشتہار ہے ۔ وکیل نے جواب دیا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق پارٹی اس طرح بیرون ملک میں فنڈز اکٹھا نہیں کرسکتی ، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود کوئی دستاویزات جمع نہیں کراتی ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…