اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ نے آئی بی اور ایف آئی اے حکام کسٹم انٹیلی جنس اور اسٹیٹ بنک کے حکام کو غیر ملکی کرنسی اور سونے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پا نچ ہزار کا نوٹ اور چالیس ہزار کا پرائز بانڈ ختم کرنے اور لاکرز کو منجمند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، بعض عناصر اپنے مذموم مقا صد کے لئے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔بد ھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔ وزیر خزانہ نے آئی بی اور ایف آئی اے حکام,کسٹم انٹیلی جنس اور اسٹیٹ بنک کے حکام کو غیر ملکی کرنسی کی روک تھام کے لئے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ۔ اور ائیرپورٹس اور دیگر انٹری پوائنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایت کی تاکہ کرنسی اور سونے کی سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ سونے اور کرنسی کی سمگلنگ ملک کے مفاد کے خلاف ہے ۔ اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ, سیکرٹری خزانہ, ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک , ڈی جی ایف آئی اے, جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی کی شرکت کی ۔