اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

’’سمعیہ چوہدری کی پراسرار موت ‘‘ وزیر قانون رانا ثنا ئ اللہ کے مرحومہ پر شرمناک الزامات

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ کی ایک ورکر سمعیہ چوہدری کی لاہور کے چمبہ گیسٹ ہائوس میں پراسرار موت کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ سمعیہ چوہدری کی موت زیادہ  نشہ آور اشیا لینے سے  ہوئی۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنبہ ہاوس میں ملازم ایک ملازم لوگوں کے حوالے سے کمرے بک کرتا تھا ، چنبہ ہاوس کے ملازم نے سمعیہ کے لیے کمرہ بک کیا تھاجبکہ خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کرائم کے بڑی واداتوں کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ لیگی کارکن 35 سالہ سمعیہ چوہدری چند روز قبل چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جس کمرے میں سمیعہ مقیم تھی وہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر دلوایا تھا۔گاڑی کا مالک بھی کوئی اشرف نامی شخص نکلا۔ دونوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…