اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کے لئے دل اور دروازے کھلے ہیں ، افغان حکومت پاکستانی تاجرون کو طویل اور ملٹی پل ویزے جاری کرے گی ۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو ویزے میں کوئی مشکل آئے تو فوری حل کریں گے ، پاکستانی تاجروں کے لئے دل اور دروازے کھلے ہیں ۔ ڈاکٹر عمر زاخیل نے کہا کہ افغان حکومت پاکستانی تاجروں کو طویل اور ملٹی پل ویزے جاری کرے گی ۔ افغانستان وسط ایشیائی ممالک کے لئے گیٹ وے ہے، پاکستان اور افغانستان سمیت پورے خطے کے لئے اقتصادی تعاون ضروری ہے ۔ افغان سفیر نے کہا کہ دہشت گردی نے ہمارے اقتصادی ایجنڈے کو متاثر کیا ۔