اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطا بق مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹا میں بھارتی فوجی کیمپ پر بم حملہ ہو ا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نگروٹا میں فوجی کیمپ پر حملہ ہوا ہے جس میں سینئر افسر سمیت بھارتی فوج کے2اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین میسر اطلاعات کے مطابق 3خود کش حملہ آوروں نے بھارتی فوج پر حملہ کیا جس کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور بھارتی فوج اور حملہ آورں کے درمیان بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے رد عمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ ہر پل بدلتے سیاسی منظر نامے پر نظر رکھنے والےسیاسی مبصرین بھی اس حملے کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہو گیا۔۔۔ بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری
29
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں