اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے دعوی کیاہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز،وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے مل کرکی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ مجھے ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک نے پہلے یہ بتادیاتھااوراس کے انگریزی اخبارنے پہلے نئے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں خبردیدی تھی ۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ نئے آرمی چیف وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کے شاگرد ہیں اورعرفان صدیقی قمرجاوید باجوہ کے استادرہ چکے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے کلاس فیلوہیں اورفواد حسن فواد بھی عرفان صدیقی کے شاگرد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دوسرے معنوں میں یہ کہاجاسکتاہے کہ عرفان صدیقی پاکستان کے ڈی فیکٹوپرائم منسٹرہیں ۔انہوں نے کہاکہ عرفان صدیقی صاحب اوربھی کام کرتے تھے اوراس بارے میں قمرجاوید باجوہ کوعرفان صدیقی کی فائل منگوالینی چاہیے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ ایسی خبریں حکومت کی طرف سے چلوائی جارہی ہیں ۔