اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی رخصتی والے دن سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں۔جمعرات کے روزسندھ اسمبلی میں سینٹ الیکشن کی ووٹنگ جاری تھی کہ اس دوران شرمیلا فاروقی جس کی آج رخصتی کا دن ہے پہنچ گئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔اس موقع پر شرمیلا فاروقی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری شادی ہے اور رخصتی کا دن ہے اور یہ میرا پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ ہوگا کہ ایک دلہن رخصتی والے دن سینیٹ الیکشن کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئی ہیں اور میرا یہ ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکے گا۔