مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ حیدر فاروق نے مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی خدمات پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کی ، اس موقع پر انہوں نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ان خدمات پر سرینگر سے لے کر مظفرآباد تک کشمیر یوں کو ان پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا ، ہمارے تمام قدرتی راستے، دریائوں اور تجارتی شاہراؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔پاکستانی اور کشمیری ایک ہیں ہمیں آپس میں کوئی الگ نہیں کر سکتا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راحیل شریف کشمیریوں کے مقبول ترین جرنیل ہیں ۔