اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے کہاہے کہ مریم نوازشریف نے کس حیثیت میں آرمی چیف سے رابطے میں رہنے کی بات کی ہےاور مریم نواز کس حیثیت میں جنرل راحیل سےانٹر ایکشن میں رہیں۔۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیری مزاریں نے کہاکہ مریم نوازشریف نے کس حیثیت میں آرمی چیف سے رابطے میں رہنے کی بات کی ہےاورکیوں پیغام ٹوئیٹ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازکے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے اورنہ ہی وہ حکومت کاباقاعدہ حصہ ہیں، مریم نوازنے ریاست کے خفیہ معاملات کے قوانین پردستخط بھی نہیں کئے ہیں ۔
شریں مزاری نے کہاکہ مریم نوازشریف کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرصرف دوجرنیلوں کی تصویریں پوسٹ کرنے کاکیامطلب ہے کیاوہ نوازشریف کو یہ دکھاناچاہتی تھیں کہ ان کی نامزدگی کردی گئی ہے ۔شریں مزاری نے کہاکہ یہاں جمہوریت نہیں ہے بلکہ بادشاہت ہے جس کوتحریک انصاف کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔