اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،زلزلے کے وقت لوگ گھروں سے باہرنکلے آئے اورکلمہ طیبہ کاوردکرتے رہے ۔ اسی طرح پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہری، گلگت، سوات، دیر، مالاکنڈ اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز تاجکستان اور چین کے قریب سرحدی علاقہ تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔