جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد میں اپنی ہی بیٹی کے ساتھ باپ کا شرمناک سلوک،بڑی سزاسنادی گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)اپنی ہی بیٹی کا متعدد مرتبہ ریپ کرنے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔وفاقی دارلحکومت کے نواحی قصبے کھنہ ڈاک کے ایک سکول میں بطور استانی کام کرنیوالی 19 سالہ لڑکی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈرائیور ملازمت کرنے والے اپنے والد پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس کا 2011 سے ریپ کر رہا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق اس حوالے سے اس نے اپنی ماں اور چچا کو بھی بتایا تھا تاہم کسی نے اس کی بات پر یقین نہیں کیا جس پر اس نے انصاف کے حصول کیلئے قانون کی مدد لی۔مذکورہ شخص کی بیٹی نے 2015 میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کرایا جس کے بعد پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کی۔لڑکی نے عدالت کو بیان قلمبند کرایا کہ اس کے باپ نے اس کے ساتھ چار سال تک ریپ کیا ہے

اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ اس کے والد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔مقدمے کے پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ ملزم کے خلاف ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں۔اسلام آباد کے سیشن جج سہیل اکرام نے بیٹی کے الزامات اس حوالے سے ہونے والی پولیس کی تحقیقات، دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل اور ثبوتوں کی روشنی میں الزام ثابت ہونے پر اس گھناؤنے جرم میں ملوث شخص کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کے عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید کاٹنا ہوگی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…