منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ پاکستان کو وہاں نہ پہنچا سکے جہاں ہونا چاہئے تھا‘‘ ن لیگ کے کس رہنمانے یہ اعتراف کیا،نام جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کا انضمام ایک اہم پیش رفت ہے۔ جو کام پہلے نہ ہوئے اب ہو رہے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ کمپنیز آرڈیننس 2016ء کی تیاری میں انتھک محنت کی گئی۔ قوانین کو وقت سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ بدقسمتی ہے ہم پاکستان کو وہاں نہ پہنچا سکے جہاں ہونا چاہئے تھا۔ تین سال میں حاصل کامیابیوں کو آگے لے کر جائیں گے۔ غربت میں کمی اور روزگار کیلئے اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد تک لے جانا ہو گی۔

تین سال میں ٹیکس کے محاصل میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کو شفافیت اور گڈ گورننس کی ضرورت ہے۔ ملک کو شفافیت اور بہتر انتظامی امور کی ضرورت ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فرینڈلی بورڈ آف ریونیو بنانا چاہتے ہیں۔ سرمایہ جن کے پاس ہے انہیں پاکستان کو شیئر دینا چاہیے۔ برآمدات اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملک کی بہتری کیلئے تمام اداروں کو آگے آنا ہو گا۔ ملک میں 32 سال بعد کمپنیز بل 2016ء کی صورت میں تاریخی قانون سازی کی گئی ہے اور ایس ای سی پی نے قانون پر عملدرآمد کرتے

ہوئے کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردئیے ہیں جو خوش آئند ہے، بدقسمتی سے ماضی میں قانون بن جاتا تھا مگر اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوپاتا تھا اس کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمپنیز بل 2016ء کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کی ہے11نومبر کو اس کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ایس ای سی بی نے حلاف ورزی کرتے کرنے والی کمپنیوں کو کوئس بھجوانا شروع کر دئیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…