اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریئر ایڈمرل پاک بحریہ وسیم اکرم نے پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ تفصیل کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ ریئر ایڈمرل پاک بحریہ کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ وائس ایڈمرل وسیم اکرم نے انیس سو بیاسی میں پاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔وسیم اکرم پاک نیوی وارکالج، تْرک اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کیگریجویٹ ہیں۔انہیں ہلا ل امتیاز(ملٹری) اورستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔ وسیم اکرم کا شمار پاک بحریہ کے انتہائی پیشہ وارانہ اعلیٰ افسران میں ہوتا ہے اور وہ مختلف مواقعوں پر کارہائے نمایاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارت آبدوز کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے واپس دھکیل دیا تھا۔
’’وسیم اکرم‘‘ نے پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل کا عہدہ سنبھال لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی
-
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
بیٹی کے انتقال پر گاؤں جانے والا باپ ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بن گیا



















































