جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

دشمن کوپاکستان کی خوشحالی کے منصوبے سی پیک کی تکلیف ہورہی ہے ،وہ اسے سبوتاز کرنے کی کوششیں کررہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(پ ۔ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔یہ وقت ایک ہونے کا ہے اور اتحاد کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کاہے۔اب قوم کو نفاق کی منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتفاق کی ضرورت ہے۔تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دشمن کو اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج آئے روز معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر انتہائی بزدلانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج وطن عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں اوروہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کوپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکلیف ہورہی ہے اوروہ اسے سبوتاز کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے اوراس پر عملدر آمد سے پاکستان کی تقدیر بدلے گی اورملک میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ہمیں باہمی اتحاد سے اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، محسن شاہنواز رانجھا، راجہ محمد جاوید اخلاص، رکن صوبائی اسمبلی عبدالرؤف مغل اور سابق ایم این اے افضل تارڑ شامل تھے جبکہ ایم پی اے منشاء اللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…