جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کی آبادیوں، ایمبولینس اور مسافر بس پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی شدید مذمت

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(پ ۔ر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وادی نیلم کے قریب ایمبولینس اور مسافر بس پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے

زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ ایمبولینس، مسافر بس اور آبادیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات بھارت کی بربریت اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاکستان کی بہادر افواج اور 20 کروڑ عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…